حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیراز میں واقع حرم شاہ چراغ (ع) میں ایک بار پھر دہشت گردانہ حملہ ہوا جس میں حرم کے2 خادموں کے شہید ہونے کی خبر ہے۔
ظاہری خبروں کے مطابق اس حملے میں حرم کے دو خادم اب تک شہید ہو چکے ہیں، دہشت گرد حرم کے باب المہدی دروازے سے حرم میں داخل ہوئے تھے۔
چند ماہ قبل بھی حرم شاہ چراغ پر ایک دہشت گردانہ حملے ہوا تھا جس میں 13 زائرین کی شہادت واقع ہوئی ہے۔
حرم شاہ چراغ (ع) پر حملہ کرنے والوں میں سے ایک مسلح دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا دہشت گرد فرار ہے، سیکورٹی فورسز اور پولیس اس کا پیچھا کر رہی ہے۔
اس واقعے میں 2 افراد زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔